4 مارچ 2014 - 20:30
شام پر صہیونی ریاست کا حملہ، ۷ شامی اہلکار جانبحق

اسرائیلی ٹینکوں نے الحریہ شامی فوجی اڈے کی طرف فائرنگ کی جس کے باعث ۷ شامی سکیورٹی اہلکار جانبحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے حفاظتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح ۶ بجے ۴ میزائیل السطح اور اخوین کے علاقوں سے جولان کے شہر میں واقع مدرسہ الحمیدیہ پر فائر کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میزائیل حملوں کے بعد ۶:۳۰ پر اسرائیلی ٹینکوں نے الحریہ شامی فوجی اڈے کی طرف فائرنگ کی جس کے باعث ۷ شامی سکیورٹی اہلکار جانبحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔صہیونی ریاست کی طرف سے ہونے والے  یہ حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اسرائیل شام میں جاری خانہ جنگی میں براہ راست دخالت اور تکفیری دھشتگردوں کی حمایت کرتا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲